اپوزیشن نیب کی پیشیاں بھگت گئی ہے اب عمران خان کی باری ہے،بی آر ٹی کی چار بسیں جل چکی ہے ،کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا ،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا شدید تحفظات کا اظہار

19  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کی گئی قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایسا ملک نہیں بنانا چاہتے جہاں لوگوں کے لیپ ٹاپ اور موبائل میں ریاست گھسی ہوئی ہو،وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر جو الزامات لگائے اس کی وضاحت آنا ضروری ہے ،وزیراعظم نے اپوزیشن کو

غدار ثابت کر نے کی کوشش کی ہے ، یہ پارلیمانی نظام کو بالکل ختم کرنے آئے ہیں،اگر حکومت فیٹیف کا نام لے کر ہٹلر بننا چاہے گی تو اجازت نہیں دینگے،اپوزیشن نیب کی پیشیاں بھگت گئی ہیں اب عمران خان کی باری ہے،بی آر ٹی کی چار بسیں جل چکی ہے ،کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا ہے،کیا چیئرمین نیب شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے،اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی ہوئی تو تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرینگے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال ، مریم اور نگزیب ، مائزہ حمید اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ دو روز پہلے پاکستان کے پارلیمنٹ میں بد ترین ناٹک کھیلا گیا،دھاندلی کے کائونٹ کے زریعے قوانین پاس کئے،اسپیکر نے اپوزیشن کے بار ںار احتجاج کے باوجود دوبارہ گنتی سے انکار کیا،انہوں نے مقدس ادارے کی حرمت تباہ و برباد کردی،اگر قومی اسمبلی میں دوبارہ گنتی نہیں ہوسکتی تو دور افتادہ پولنگ سٹیشن میں کیسے ہوگی؟،وزیراعظم نے بد ترین پارلیمانی اجلاس کے بعد اپوزیشن ہر الزامات لگائے،عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کو غدار کہا،یہ کھیل ہم اس ملک میں بہت دیکھ چکے جہاں اپوزیشن پر غداری کے الزامات لگائے جاتے ہیں،ہم نے فیٹف کے زریعے گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے تعاون کیا۔ انہوں نے کہاکہ جن قوانین پر اختلاف تھا ان کا تعلق فیٹف سے نہیں تھا،ان قوانین کا

تعلق عوام سے تھا،ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کو ایک جاسوسی ریاست بنایا جائے،جہاں ہر شخص ذاتی اشیاء میں ریاستی ادارے گھس جائیں ،اس قسم کے قوانین بنانے سے پاکستان کا چہرہ روشن نہیں ہوگا،یہ اینٹی انویسٹمنٹ قوانین ہے،اگر حکومت فیٹیف کا نام لے کر ہٹلر بننا چاہے گی تو اس کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نیب کی پیشیاں بھگت گئی ہیں اب عمران خان کی باری ہے،

ہم نے ڈیرھ ڈیڑھ سال بے گناہ جیل کاٹی ہے،اب آپ کی باری ہے،بی آر ٹی کی چار بسیں جل چکی ہے ،کیا کسی نے سوموٹو نوٹس لیا ہے،کیا چیئرمین نیب شوگر مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے،آج آٹا 76 روپے کلو بک رہا کیا کسی کی زرا سی جنبش ہوئی ہے،یہ آٹا دو سال پہلے 34 روپے بک رہا تھا۔ احسن اقبال نے کہاکہ آٹے اور گندم کی سمگلنگ کس نے کی ہے؟،دوائیاں غریب آدمی کی ضرورت تھی انہیں کس

نے لیا ہے،آپ کے جھوٹ سے غریب نادار کو علاج کیلئے پیسے نہیں ملتی،آج کسان پریشان ہے، آپ نے تعلیم کا بجٹ خراب کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ نے پانچ سالوں میں دس ارب قرضہ لیا تھا،بجلی کے منصوبے چلائے ،موٹروے بنائے اور سی پیک بنایا،آپنے دو سالوں کے اندر 10۔ارب سے زیادہ قرضہ لیا ہے اور سارا ضائع کردیا ہے،آپ نے انٹرسںٹ ریٹ 6 فی صد اٹھا کر 13 فیصد

کیا،آپ نے معیشت ڈبو دی اس لیے پاکستان ڈوب رہا ہے،گلگت بلتستان پاکستان کیلئے نہایت اہم علاقہ ہے،اس پر دشمنوں کی نظریں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر گلگت بلتستان کے انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی ہوئی تو تمام اپوزیشن جماعتیں احتجاج کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کے منڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے،گلگت میں آزادانہ اور شفاف انتخابات ہونے چاہئے،کسی قسم کی

بحران پید کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ شیری رحمن نے کہاکہ کہا گیا قومی مفاد سب سے بالا ہے،آپ کب سے قومی مفاد کے رکھوالے ہوگئے،ہم نے پہلے بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا تھا،یہ پورے پاکستان کی ہتک کررہے ہیں،ہمارے بھائی شعیائوں کا استحصال ہورہا ہے،ہم نے کہا تھا کہ گلگت بلتستان کے حقوق سلب نہیں کئے جائیں گے،گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق ہمارے منشور

کا حصہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ نیا پاکستان بالکل الگ چیز ہے،یہ پارلیمانی نظام کو بالکل ختم کرنے آئے ہیں،جو قوانین وہ لانے والے تھے ان میں ہم نے بہتری لانا تھا،کسی سیاستدان کا اس میں تحفظ نہیں تھا،آپ نے پاکستان کے ریگولیٹرز اور ایجنسیوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں کیا،آپ فیٹف قانون کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرنا چاہتے ہیں،یہ کام پاکستان کیلئے کرنا تھے،ہم نے ترامیم

شامل کیں مگر بلڈوزر چلا،اب وہ بلڈوزر ان پر چلنے والا ہے،فیٹف کی آڑ میں انہوں نے من پسند قوانین شامل کئے۔ احسن اقبال نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن پر جو الزامات لگائے ہیں اس کی وضاحت آنی چاہیے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے اپوزیشن کو غدار ثابت کر نے کی کوشش کی ہے ،جس ملک کی ساری اپوزیشن غداری پر آجائے تو پھر اس کی سلامتی پر سوال اٹھ جاتے ہیں ۔ انہوں

نے کہاکہ اپوزیشن نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے صدق دل سے ملک کے لئے حکومت کا ساتھ دیا ،ہم نے فیٹف کے 9 قوانین بغیر کسی وجہ سے منظور کروائے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ہیں، ہم ٹیرر فائنانسنگ کے خلاف ہیں مگر فیٹف کے نام ہے دہشت گرد ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ داؤں کی ایک ہزار گناہ قیمت بڑھ گئی،

اس کا نوٹس کسی نے لیا ہے، وزیر کو ہٹاکر پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنادیا گیا ،جتنی منی لانڈرنگ آپ نے اور آپ کے دوستوں کی ہے اتنی 70 سال سے کسی نے نہیں کی ،وزیراعظم عمران سے بڑا سیاست میں کرپٹ کوئی نہیں پیدا ہوا جس نے سب کرپٹ افراد کو اپنی چھتری تلے جمع کردی ،آپ نے تعلیم کا

بجٹ کم کردیا اور اب کہتے ہیں تعلیم کو پیسہ دینگے؟ کیسے دینگے ۔ شیری رحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے حوالے سے تمام مشاورت وزیراعظم عمران خان کو خود کرنا پڑے گی ،یہ سپیکر یا سینیٹ کی کمیٹی میں نہیں ہوگی بلکہ وزیراعظم کو خود کرنا پڑے گی اور اپوزیشن لیڈر شپ کو بلانا پڑیگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…