پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ملتان میں کھدائی کے دوران 80 سال پرانی بلڈنگ سے خزانےکی بڑی کھیپ نکل آئی ،برآمد ہونیوالے خزانے میں کون کونسے نوادرات شامل ہیں؟‎جانئے

datetime 21  اگست‬‮  2020 |

ملتان( آن لائن )ملتان میں کھدائی کے دوران خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی، کھدائی کے دوران 80 سال سے بند پڑے رہنے والے مال خانے سے اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگریز دور کا اسلحہ گیا۔ پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں احاطہ کچہری میں نئی عدالتوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری تھا کہ کھدائی کے دوران 80 سال سے

بند پڑے رہنے والے مال خانے سے خزانے کی بڑی کھیپ نکل آئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جگہ کو سیل کر کے پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خزانے میں اشرفیاں،بھاری مقدار میں سونا اور انگیز دور کا اسلحہ شامل ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق جلد محکمہ آثار قدیمہ کی جانب سے اس معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔جلد محکمہ آثار قدیمہ لاہور کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ بھی کرے گی۔اطلاعات کے مطابق 80 سال پرانے ،مال خزانے کی جگہ پر نئی عدالتوں کی تعمیر کے لیے کھدائی کا آغاز کیا گیا تو وہاں سے سونے کے سکے اور دیگر اشیا برآمد ہوئیں۔معاملے کو فورا ضلعی جج کے علم میں لایا گیا تو انہوں نے سول جج کو جگہ کا فوری معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔سول جج نے معائنے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو وہاں تعینات کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کی نگرانی میں کھدائی کا عمل آگے بڑھا جائے گا،تاکہ نکلنے والے نواردات کا تحفظ یقنی بنایا جائے۔دوسری جانب جب یہ بات لوگوں کے علم میں آئی تو شہریوں کی جانب سے خوشی کے ساتھ ساتھ حیرانگی کا بھی اظہار کیا گیا۔شہریوں کی جانب سے خزانے کی اس کھیپ کو دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…