بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغاز

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس محکمہ کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغازکر دیا گیا ،سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی ،آئی جی پنجاب اور کے پی کے کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصول ہوگئی ،غیر زمہ داری اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا

،پنجاب کے 3 ڈی پی اوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر کے7 روز میں جواب طلب کرلیا ،پولیس افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیدیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق رحیم یار خان،ننکانہ صاحب اور بھکر ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا۔وزیر اعظم آفس کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو آئی جی پنجاب نے شاباش دی ۔وزیر اعظم آفس کے مطابق ڈی پی او منڈی بہاوالدین،ایس پی گلگشت ملتان اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برابچ کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق خیبر پختوانخواہ کے 6 پولیس افسران کو بھی ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ۔ وزیر اعظم آفس کے مطابق آئی جی کے پی کے نے ان افسران کو وارننگ جاری کر دی،پنجاب کے 31 پولیس افسران ڈیلیوری یونٹ کی ریڈ کیٹیگری میں شامل ہے ،آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو وارننگ، کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…