اسلام آباد (این این آئی)وزارت پارلیمانی امور نے نئے پارلیمانی سال کیلئے کیلنڈر تیار کر لیا ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان،سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری اور اسٹاف کے
ارکان شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق نئے پارلیمانی سال کیلئے کیلنڈر تیار کر کیا گیا ۔ وزارت پارلیمانی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 21 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزارت پارلیمانی امور کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی،20 اگست کو مشترکہ اجلاس سے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا،صدر مملکت عارف علوی نئے پارلیمانی سال پر خطاب کریں گے ، ذرائع کے مطابق اب سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہر ماہ باقاعدگی سے ہو گا۔ ذرائع نے بتایاکہ فیصلہ آئینی خلاء پیدا ہونے سے بچانے کیلئے کیا گیا۔