پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

کرونا وبا کے دوران پاکستان کوکل کتنے ارب اور کتنے کروڑ ڈالرزکی امدادملی،تفصیلات جاری

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) کرونا وبا کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 3ارب 30کروڑ ڈالر سے زائد غیر ملکی امدادقرضے اور امداد ملی ہے جس میں اب تک 2ارب 66کروڑ ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔ منگل کے روز ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو کورونا وبا کے دوران بیرون ممالک سے مجموعی طور پر

3ارب 30کروڑ ڈالر ( 528ارب32کروڑ روپے )سے زائد کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے جس میں اب تک 2660ارب ڈالر ( 425ارب روپے) سے زائد خرچ کئے جاچکے ہیں دستاویزات کے مطابق دنیا کے پندرہ ممالک و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کو 3302.06 ملین ڈالر رقم فراہمی کا وعدہ کیا ہے امداد دینے والوں میں امریکہ ، چائنہ، برطانیہ، کینڈا، جاپان، جنوبی کوریا کے علاوہ آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، اے ڈی بی ،اے آئی آئی بی، او ایف آئی ڈی، فرانس ( اے ایف ڈی) شامل ہیں اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ کرونا وبا کے دوران پاکستان کو جو گرانٹ مل رہی ہے اس میں بعض رعایتی قرضے ہیں سینیٹر مشتاق احمد خان نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا ضمنی گرانٹ حکومت نے وزیر اعظم کے حکم پر خرچ کی ہے جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ دو قسم کی سپلمنٹری گرانٹس ہوتی ہیں انہوںنے کہاکہ کوویڈ سے پہلے ہماری سپلمنٹری گرانٹس زیرو تھی تاہم کوویڈ کے موقع پر سپلمنٹری گرانٹس خرچ کی گئی ہیں سینیٹر سراج الحق کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ سپلمنٹری گرانٹس ہر دور حکومت میں خرچ کئے جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ موجودہ بجٹ میں سابقہ حکومتوں کے سپلمنٹری گرانٹس کی پارلیمنٹ سے منظور لی گئی ہے انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے 544ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹس اگلے سال کے بجٹ میں منظوری دیں گیاس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ اللہ کے کرم سے ہم کورونا کے بہت بڑے نقصان سے بچ گئے پاکستان ان کامیاب ملکوں میں سے ہے جہاں کورونا سے بڑا نقصان. نہیں ہوا کورونا کے دوران حکومت نے احساس پروگرام کے زریعے امداد پیکیج کا اعلان کیاغیر سیاسی بنیادوں پر پیسے ریلیز کئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ کورونا سے متعلق حکومت کی بہترین حکمت عملی رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…