کراچی(آن لائن)جعلی انشورنس کلیم کرکے گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ درج کروانے والا شہری مشکل میں پڑگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے گاڑی چوری ہونے کا جھوٹا مقدمہ درج کروانے کا شہر قائد کا رہائشی خود مصیبت میں پھنس گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی گاڑی کا ٹریکر غیر فعال کرکے گاڑی فروخت کردی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کروایا کہ اس کی گاڑی گھر کے باہر سے
چوری ہوگئی ہے۔ملزم کی شکایت پر اینٹی کار لفٹنگ سیل نے کارروائی کرکے گاڑی برآمد کرکے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے سنہ 9 دسمبر 2019 کو گاڑی چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی اور ایف آئی آر کٹواتے پولیس کی جانب سے گاڑی کا ریموٹ مانگنے پر مدعی مقدمہ / ملزم گا ڑی کے ریموٹ اور چابی کو غصہ میں توڑ کر پھینک دینے کا دعویٰ کیا اور پو لیس کو پیش نہ کرسکا۔