اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی لینے سے انکار کرنے والے تاج جوئیو کا اغوا شدہ بیٹا گھر پہنچ گیا،تاج جوئیو تمام مسنگ پرسنز کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے

datetime 17  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیونے انسانی حقوق کمیٹی کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے کو آزاد کر دیا گیا ہے، میرے پاس 228مسنگ پرسنز کی فہرست ہے،80لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں جبکہ کمیٹی چیئر مین مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ

معروف صحافی حامد میر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک باپ نے صدر سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا، سندھی زبان کے معروف ادیب اور مصنف تاج جویو نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا، معروف ادیب نے اپنے بیٹے سارنگ جویو کی گمشدگی سمیت دیگر اعتراضات کی بنا پر صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاج جویو سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 184 افراد کو صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی دینے کا اعلان کیا گیا ہے جنہیں مارچ میں یہ ایوارڈز دیے جائیں گے۔ تاج جویو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی صرف اپنے بیٹے سارنگ جویو کی مبینہ جبری گمشدگی کی وجہ سے نہیں بلکہ سندھ کے ساتھ ہونے والی دیگر ناانصافیوں کی وجہ سے بھی مسترد کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں سینیٹر شیری رحمان،کیشو بائی، مہرتاج روغانی، بیرسٹر سیف اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق کے علاوہ فرحت اللہ بابر بھی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ویمن بل 2020 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دور ان کمیٹی نے سینیٹر شیری رحمان اور قومی اسمبلی میں پیش کردہ ویمن بل کو اکٹھا کرنے کی منظوری دے دی،وزارت انسانی حقوق دونوں بلز کے کو ایک جامع بل کی شکل دے کر کمیٹی کو بھجوائیں گے۔

اجلاس کے دور ان کراچی سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے سارنگ جوئیو کے والد تاج جوئیو بھی کمیٹی میں پیش ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ جیسے ہی یہ معاملہ بلاول بھٹو زرداری اور انسانی حقوقِ کمیٹی نے اٹھایا تو رات کو سارنگ جوئیو کو چھوڑ دیا گیا۔ چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔مسنگ پرسن کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کمیٹی اجلاس میں نہیں پہنچے۔ تاج جوئیو نے کہاکہ

میرا بیٹا اغوا ہوا تواس کے پاس 15 سو روپے تھے، جب سارنگ جوئیو کو چھوڑا گیا تو اسے 3 ہزار روپے دیئے گئے،سارنگ جوئیو مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے احتجاج کرتارہا۔ تاج جوئیو نے کہاکہ میرے بیٹے کو گزشتہ رات آزاد کیا گیا،میرے پاس 228 مسنگ پرسنز کی فہرست ہے۔تاج جوئیو نے کہاکہ 128 افراد کا سراغ مل چکا ہے،یہ افراد یا تو قید میں ہیں یا آزاد ہو چکے،80 لاپتہ افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔ چیئرمین انسانی حقوق کمیٹی

برائے سینیٹ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اس معاملہ کی وجہ سے سیاسی جماعتوں میں بڑی پریشانی تھی،تاج جوئیو نے اس وجہ سے تمغہ امتیاز واپس کر دیا تھا۔ مصطفی نواز کھوکھر نے آئی جی سندھ سے مکالمہ کیاکہ مسنگ پرسنز کے معاملہ پر ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بھی بے بس ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ صرف ایف آئی آر درج کر سکتے ہیں،فیصلہ کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں جا کر جائزہ لیں گے،محرم کے بعد کمیٹی کراچی جائے گی،تمام مسنگ پرسنز کا معاملہ اٹھائیں گے،کوئٹہ اور پشاور بھی جا ئیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…