اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فضائی کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو ’’ستارہ بسالت‘‘ سے نواز کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کوستارہ بسالت سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ رواں برس ونگ کمانڈ کا طیارہ ر رسل کے دوران فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے آبادی کو
بچانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دور لیجانے کی کوشش کی تاہم انہیں یہ کرنے کی مہلت نہ مل سکی اور جام شہادت نوش کر گئے ۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے انہیں ’’ستارہ بسالت‘‘سے نواز نے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ انہیں گزشتہ برس آپریشن سوفٹ ریٹورٹ کے دوران بہترین کاکردگی اور ہمت دکھانے پر تمغہ بسالت سے نوازا گیا تھا۔