کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان میں تقسیم نہیں، سب اپنی رائے دیتے ہیں،تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ زرداری نےگورنررول پنجاب میں لگایا تھا اگر یہ کریں توٹھیک ہم کریں تو غلط ہے ۔
جی ٹی وی پروگرام جیو میںمسلم لیگ نون کے سنیئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم پر یہ الزام تھا کہ ان لوگوں کا احتساب کیا جارہا ہے اس لیے یہ لوگوں کو اُکسا رہے ہیں ، ہماری خاموشی میں ایک حکمت بھی تھی کہ حکومت جو وعدے کرتی آئی ہے انہیں موقع ملے اور وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرسکیں اور سب کو اندازہ ہوجائے کہ یہ لوگ کیا کرسکتے ہیں کیا نہیں کرسکتے۔ نیب میں پیشی والے دن ہم نے کسی کو کال نہیں دی یہ لوگوں کی طرف سے ردِ عمل آیا وہ ایک ٹریلر تھا۔ ہم خاموش اس لیے بھی رہے کہ اگر پاکستان کے خیر خواہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے خاموش رہنے سے ملک کی سمت درست ہوسکتی ہے تو ہم خاموش رہنے کے لیے تیار ہیں مگر آج جو آپ مسلم ممالک کے ساتھ کرنے جارہے ہیں جو نئے بلاک بن رہے ہیں اس حوالے سے بتایا تو جائے کہ حکمت عملی کیا اختیار کر رہے ہیں ۔