جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

’’ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے جہانگیر ترین کے کتنے اربوں روپے کاٹ لیے ؟‘‘ پی ٹی آئی سینئر رہنما نے عدالت میں مقدمہ درج کر دیا ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی سینئر رہنما جہانگیر ترین نےبتایا ہے کہ ان کی کمپنی کے پاور پراجیکٹس سے متعلق خبر سراسر غلط ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف رہنما نے کہا ہے کہ حقیقت میںسینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے ان کے 3 ارب 90 کروڑ روپےکی کٹوتی کردی تھی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی کٹوتی کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے ،

اور کیس ابھی زیر سماعت ہے۔قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں میرے عمران خان سے کوئی اختلافات نہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ میرے اپنی جماعت سے اختلافات ہیں۔یہ افواہیں بھی بالکل غلط ہیں کہ میں کسی دوسری جماعت کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہا ہوں۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ مارچ 2019 میں وزیر اعظم اور کابینہ کو زراعت ایمرجنسی پروگرام کےحوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں گنے کی کاشت کے حوالے سے اصلاحاتی پروگرام پیش کیا، وزیر اعظم اور کابینہ کو بتایا کہ مجوزہ پروگرام پر عمل کر کے ملک سبسڈی کے بغیر چینی ایکسپورٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا، پروگرام پر عمل کے نتیجہ میں کم زیر کاشت رقبے سے زیادہ فصل حاصل کی جا سکے گی۔یاد رہے کہ چینی ،آٹا سیکنڈل کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے بعد عمران خان اور جہانگیر ترین کےدرمیان دوریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب جہانگیر ترین کی 2 آئی پی پیز کو 5سال میں 3 اعشاریہ85 ارب روپے اضافی منافع ملنے کا انکشاف۔ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین محمد علی کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق مخدوم خسرو بختیار کی فیملی نے گنے کی پھوک سے چلنے والے آئی پی پی کے ذریعے تین سال کے اندر 1 ارب روپے سے زیادہ منافع حاصل کیا ۔ جہانگیر ترین کے گنے کی پھوک سے چلنے والے پاور پلانٹس جے ڈی ڈبلیو 2 نے پانچ سال میں 2.5ارب روپےاور جے ڈی ڈبلیو 3 نے1.94 ارب روپے اضافی منافع کمایا ۔ جب کہ آر وائے کے شوگر ملز لمیٹڈ نے تین سال میں 1 ارب روپے اضافی منافع کمایا۔ جب کہ چنیوٹ پاور لمیٹڈ نے 1 اعشاریہ 33 ارب روپے اضافی منافع کمایا۔ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین محمد علی کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیپرا نے گنے کی پھوک سے چلنے والے پاور پلانٹس کو 15 فیصد منافع کی اجازت دی تھی مگر حقیقت میں ان کی آمدنی 18.39 فیصد رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…