’’ ایران میں اس وقت بھی 6 سے 8 ہزار تک پاکستانیوں کوواپس لانے سے متعلق صوبائی حکومت نے اہم اعلان کر دیا  

3  اپریل‬‮  2020

کوئٹہ( آن لائن )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا سیلف آئسولیشن کے سوا کوئی علاج نہیں ہے۔بولان میڈیکل کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یورپ، چین، امریکا اور دیگر ممالک بھی بہت سوچ کے بعد لاک ڈاون پر مجبور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں سہولیات میں

اضافہ کرکے دو سے ڈھائی ہزار افراد کے علاج کی گنجائش بنا رہے ہیں، کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں وینٹلی لیٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے پاس 70 سے 80 وینٹلی لیٹر ہوگئے ہیں۔جام کمال خان نے بتایا کہ چین یا دیگر ممالک سے جو اشیا  یا آلات آ رہے ہیں وہ وفاقی حکومت کے پا س آئیں گے جو صوبوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے تقسیم ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں اس وقت بھی 6 سے 8 ہزار تک پاکستانی موجود ہیں، انہیں پاکستان لانے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے امدادی اشیا  کی تقسیم شروع کرا دی ہے، اگر صنعت کار کورونا کے سلسلے میں ہماری مددکرنا چاہیں تو میکنیزم بنا دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…