اسلام آباد( آن لائن )وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ سے ممتاز دینی رہنما مولانا طارق جمیل نی ملاقات کی جس میں کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق بورانہ نے مولانا طارق جمیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عازمینِ حج کو احتیاطی تدابیر سے متعلق جامع تربیت کیلئے حکمت عملی طے کر رہے ہیں۔
علما کرام نے عوام کی آگاہی کیلئے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ، اسے اپنی زندگیوں کا حصہ بنایا جائے۔ وبا کی صورت میں آپس میں ملتے وقت مناسب فاصلہ رکھیں، اسلام میں اس کی ممانعت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کو سہولیات کے حوالے سے پاکستان اور سعودی حکومت کے انتظامات قابل ستائش ہیں۔ عازمینِ حج وزارتِ مذہبی امور اور سعودی اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔