ملتان (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک غیر معمولی مگر دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک سیکنڈری اسکول کی پرنسپل نے اپنے ہی اسکول میں ملازمت کرنے والے چپراسی کے ساتھ نکاح کرلیا۔
رپورٹس کے مطابق پرنسپل فرزانہ نے چپراسی فیاض کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا فیصلہ کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیاض کی ذمہ دارانہ طبیعت اور چائے پیش کرنے کے سلیقے نے ان کے دل میں جگہ بنائی۔ انہوں نے خود ہمت کر کے فیاض کو شادی کی پیشکش کی جسے اس نے قبول کر لیا۔
یہ شادی علاقے میں زیرِ بحث ہے اور لوگ اسے ایک غیر روایتی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔