چوہدری شجاعت کا مولانا عبدالغفورحیدری سے انتہائی اہم ٹیلی فونک رابطہ، مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد لائحہ طے کرنے کا فیصلہ

25  جنوری‬‮  2020

کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ٹیلیفونک رابطہ صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا چوہدری شجاعت نے گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف ا مورپر تبادلہ خیال کیا گیا مولانا عبدالغفور حیدری نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے حالیہ بلوچستان کے سیاسی صورتحال کے امور پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی اور اس ضمن میں بھی مختلف زاویوں کاجائزہ لیا گیا کہ صوبے میں تحریک عدم اعتماد کی جو سیاسی فضاء موجود ہے اس میں کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا کیلئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جائے گی جس کے بعد جواب اپنے باضابطہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی انہوں نے کہا کہ بظاہر جو اس وقت ملک کو حالات کا سامنا ہے وہ کافی پریشان کن ہے مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ملکی معیشت کو بھی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ایسے صورتحال میں اہل اقتدار حق حکمرانی کھو چکے ہیں ہم سمجھتے ہیں عوام کو ریلیف پہنچانے کے بجائے تکلیف پہنچانے والے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے خاتمے کا وقت آچکا ہے موجودہ نظام دھاندلی کی کمزور اینٹو پر کھڑا کیاگیا ہے جو کسی بھی وقت دھڑن تختہ ہوسکتا ہے جمعیت علماء اسلام اپنااصولی موقف روز اول سے بیان کر چکی ہے کہ عوامی مفادات کیلئے جہد مسلسل ہمارا آئینی اور جمہوری حق اور نصب العین ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…