وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان سنگین کیس میں ملوث نکلے،معاملے میں نیا موڑ آگیا

14  دسمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع کی وجہ بننے والے ڈاکٹر عرفان قتل کیس میں نامزد نکلے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرعرفان پرگزشتہ سال ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کے ساتھ مل کر سنیل نامی شہری کو تشدد کرکے قتل کرنے کاالزام ہے۔واضح رہے کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاحملے کی بنیاد بننے والیگرینڈ ہیلتھ الائنس پی آئی سی کے چیئرمین رہنما ڈاکٹر عرفان کی تقریر تھی جس میں اس نے وکلا کے

مذاکرات کا مذاق اڑایا تھا،ڈاکٹر عرفان کا اپنی ویڈیو تقریر میں کہنا تھا کہ وکیل پولیس کے پاس بھی گئے لیکن کچھ نہیں ملا ، ایک وکیل لیڈر پولیس سامنے رو دیا کہ ڈاکٹروں نے بہت مارا ۔ ڈاکٹر عرفان نے شعر بھی پڑھے،ان کی اس تقریر پر وہاں کھڑے ساتھی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ہنستا رہا۔سوشل میڈیا پر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور عملے کی وکلا سے لڑائی کے بعد ڈاکٹر عرفان کی تقریر کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…