کوئی پیمپر باندہ رہا ہے تو کوئی ملک سے بھاگ رہا ہے، پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

8  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی،سیکرٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کی انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس پیپلزپارٹی کے رہنماء سلیم سچوانی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل اس موقع پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے کوئی پیمپر باندہ رہا ہے تو کوئی ملک سے بھاگ رہا ہے

اب تو شیرنی بھی بھاگنے لگی ہے ہم مراد شاہ کو نامراد نہیں کہتے یہاں تو پورا صوبہ ہی انہوں نے نامراد کردیا ہے 18 ویں ترمیم کے بعد کراچی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے انہیں موسٹ کرپٹ کا لقب دیا ہے اب ان کے گھبرانے کی باری آنے والی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کرپشن پنجاب سے زیادہ ہے سندھ بینک کا دیوالیہ نکال کر سندھ کو کھوکھلا کر دیا خان صاحب نے ڈیل اور ڈھیل پر ایک واضع جواب دیا کہ عمران خان کو اپنی ذات سے نہیں ملک سے پیار ہے کہ عمران خان کو اپنی ذات سے نہیں ملک سے پیار ہے عمران خان محب وطن ہے کبھی غدار کھلانا پسند نہیں کریں گے وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد بلاول بلبلہ اٹھے ہیں، بلاول اگر شیر ہوتا تو ڈیزل کے نیچے نہیں لگتا بلاول مارچ پر مارچ کررہے تھے آپ دلیر ہوتے تو سب الزامات کے جواب دیتے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پی پی میں روز دھڑے بنتے جارہے ہیں انہوں نے خد کہا کہ آغا سراج درانی غدار ہیں ہم تحریک انصاف پی پء کے فاروڈ بلاک کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں مراد شاہ جیسا ناکام اور کرپٹ آدمی کوئی نہیں ہے جس طرح صحافی اپنے ذرائع سے خبر دیتے ہیں ایسے ہمیں بھی ذرائع سے خبر ملتی ہے وزیر اعلیٰ وزیر تعلیم سے آنکھیں نہیں ملاسکتے وزیر اعظم سے کیا آنکھ ملائیں گے وزیر اعلیٰ کو پتہ ہے کہ وزیر تعلیم سندھ میں تعلیم کی تباہی پر بات کریں گے انہیں صرف ایک چیز آتی ہے کہ مال دو مال دو مال دو وزیر اعلیٰ نے کب خط لکھا وزیر اعظم کو اور ٹائم مانگا وزیر اعظم ان سے ملنے نہیں جائیں گے یہ وزیر اعظم سے ملنے جائیں گے

مرادعلی شاہ کب ایئرپورٹ پر عمران خان کا استقبال کرنے گئے؟ مراد علی شاہ میں این آئی ڈی میں سینییر ہوں آجاؤ تعلیم دوں فردوس شمیم نقوی نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ہمیں کراچی سے محبت ہے مگر محبت خالی جیب اچھی نہیں لگتی پہلے معیشت ٹھیک ہو تو منصوبے آگے بڑھیں گے مراد علی شاہ کا حال بھی ابوجہل جیسا ہے ہم پی پی کے تمام لوگوں کو دعوت عام دے رہے کہ اپنے لیڈروں کے کردار کو دیکھیں پی پی اب سکڑتے سکڑتے اندرون سندھ تک محدود ہوگئی ہے

مراد علی شاہ صاحب یوسف?ھیلے والے کے بیان پر کیوں گھبرا گئے ہیں اپنا زور دکھانے کے لیے انہوں نے صوبہ بدر کردیا پولیس کے ایک اور قابل افسر ایس ایس پی شکارپور کو بھی صوبہ بدر کردیا گیا اس نے کہا کہ اس جرائم کے پیچھے یہ سردار اور خان موجود ہیں جو اسمبلی میں بیٹھے ہیں ایک کا نام تیمور دوسرے کا عابد ہے یہاں لوگ اپنی زمینیں بچتے پھر رہے ہیں راؤ انوار کو دس سال تک ہٹایا نہیں گیا کیوں کہ وہ زرداری کا بہادر بچہ تھا ہم ان فیصلوں کے خلاف پبلک سیفٹی کمیشن میں اٹھائیں گے اگر حل نہ ہوا تو چف سیکرٹری اور چیف منسٹر کے خلاف کورٹ میں جائیں گے

میں مراد شاہ کے اس عمل کی بھرپور مذمت کرتا ہوں مراد علی شاہ پپو میاں کے چپو میاں بنے ہوئے ہیں رانی حکم دیتی ہے کتے نہیں مارنے انسان بھلے ماردیں پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سلیم سچوانی کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں کل ایک مسترد پارٹی کے مسترد لیڈر نے غلط بات کی تو آج دیکھ لیں کہ ان کے کارکنان ہمارے ساتھ ہیں بلاوجہ بھٹو دیکھ لیں اس شہر کی عوام ہمارے ساتھ ہے سلیم سچوانی پی پی کے سابق سٹی ناظم ہیں سلیم سچوانی نے شمولیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فلاحی اسلامی ریاست بنانے کی بات کی عمران خان نے کرتارپور کھول کر دلیری کا مظاہرہ کیا اسلام اور کشمیر کے معاملے پر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات عمران خان نے کی مہنگائی کا جن پچھلی حکومتوں کا تحفہ ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…