اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاشانہ لاہور کی سابق انچارج افشاں لطیف نے اپنے شوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما تحریک انصاف و صوبائی وزیراجمل چیمہ نےمجھے منسٹر بلاک کے چھوٹے سے کمرے میں لے جاکر کول ڈائون کرنے کی کوشش کی۔اس مو قع پر سابق سپریٹنڈنٹ اورایک آفیسر موجود تھے۔میں نے یہ سب اپنے شوہر کو بتایا تاہم میرے شوہر نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ اجمل چیمہ نے میرےآفس میں آکر مجھے ڈرایا اور دھمکیاں بھی دی۔اجمل چیمہ نے میرا بازو پکڑ کر اپنی جانب کھینچا۔ تاہم میرا شوہر اس وقت بھی خاموش رہا۔افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ میں اعتراف کرتی ہوں کہ میرا شوہر دنیا کا بزدل ترین آدمی ہے۔دوسری جانب صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں ان الزامات کی تردید کی ۔