پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی،حیرت انگیز اعلان

datetime 23  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی میثاق معیشت کی پیشکش واپس لے لی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے میثاق معیشت پر اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کی مخالفت کر دی اور کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم خود حزب اختلاف سے بات کریں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے معیشت پر تعاون کے سنجیدہ بیان کا مذاق اڑایا گیا، وزیراعظم اس پر وزراء

سے وضاحت طلب کریں، بجٹ منظوری رکوانے کے لئے پیر کے روز حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بات کہ جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد کے ممکنہ لاک ڈاؤن پر خورشید شاہ نے کہا کہ مولانا کو قائل کریں گے کہ ایسا نہ کریں۔چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر مریم نواز اور بلاول بھٹو کے اتفاق کی خبروں پر خورشید شاہ نے کہاکہ ابھی اس پر پیپلز پارٹی کی کوئی رائے نہیں ہے، کل جماعتی کانفرنس میں دوسری جماعتوں کی رائے سنیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…