منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

شوہر کو بیوی نے ہی تین کمسن بچوں کے ساتھ ملکرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرڈالا،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔ مقتول کو اس کی بیوی نے تین بچوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گھریلو جھگڑے کے دوران قتل کی ایک لرزہ خیز واردات ہوئی ہے ۔ کراچی کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں تین روز قبل گھر سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے مقتول کو اس کی بیوی نے 3 بچوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔تین دسمبر کو تلخ کلامی پر 40 سالہ عبدالستار کو اس کی بیوی حمیدہ نے تین کم عمر بچوں کے ساتھ مل کر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کو اطلاع ملی کہ الفلاح سوسائٹی سے 40 سالہ عبدالستار

کی لاش ملی ہے، جس کے اسپتال پہنچنے پر پولیس کو بتایا گیا کہ حادثے کے باعث اس کا انتقال ہوا ہے تاہم پولیس نے اپنی تفتیش شروع کی تو عبدالستار کے جسم پرشدید تشدد کے نشانات پائے گئے۔ایس ایچ او الفلاح ندیم بیگ کے مطابق انہیں پہلے روز ہی سے عبدالستار کے قتل کا شبہ تھا۔مقتول کی بیوی حمیدہ کو حراست میں لیاگیا تو اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے شوہر کو 17 سالہ بیٹی، 15 سالہ اور 10 سالہ بیٹوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔پولیس نے مقتول کے گھر سے قتل میں استعمال ہونے والا بیلن اور بلا بھی برآمد کرلئے ہیں۔ پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…