اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سےوکیل اختر شاہ نے تشویشناک خبردیدی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پرویز مشرف کی صحت ٹھیک نہیں ۔ اختر شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے جب بھی پرویز مشرف سے بات کی اور جب بھی ان سے ملا میں نے انہیں باہمت اور ایکٹو پایا مگر 27ستمبر کو میری ان سے آخری بات بات ہوئی ہے جس میں ان کی آواز گر رہی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ
پرویز مشرف کو ہمیشہ حاضر دماغ پایا تاہم جب ان سے آخری بار بات ہوئی تو پہلے والے پرویز مشرف سے بالکل مختلف تھے، اختر شاہ کا کہنا تھا کہ 27ستمبر کے بعد ان کی پرویز مشرف سے کوئی بات نہیں ہو سکی۔ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان پر قائم مقدمات جھوٹے ہیں اور وہ عدالتوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ہی عدالتوں میں حاضر ہو کر اپنے اوپر لگے الزامات کا دفاع کریں۔اختر شاہ نکی گفتگو سے تاثر مل رہا تھا کہ پرویز مشرف کی صحت ٹھیک نہیں اور وہ انتہائی بیمار ہیں۔