رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن شراب برآمدگی کیس میں شریک ملزم قرار ،چالان کے اندر سنسنی خیز انکشافات

18  ستمبر‬‮  2018

کراچی(آن لائن)سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو شراب برآمدگی کیس میں شریک ملزم قرار دے دیا گیا۔ کراچی کی سٹی کورٹ میں ضیاالدین اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے کیس سے متعلق چالان پیش کیا۔ چالان میں انکشاف ہوا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے کی تلاشی کے دوران 3 بوتلیں ملی تھیں جن میں سے ایک بوتل میں 2 انچ شراب موجود تھی۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ شرجیل انعام میمن ضیاالدین اسپتال

کے وی آئی پی کمرے میں زیرعلاج تھے، یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرہ میں غیر قانونی حرکات ہورہی ہیں اور سی سی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظرآئیں۔ملزمان شکردین، مشتاق علی اور محمد جام نے برآمد مال میں ردو بدل کا اعتراف کیا۔ ملزم شکردین نے اعتراف کیا کہ شراب کی بوتلیں میں نے ڈسٹ بن میں پھینکیں، ایک بند اور ایک کھلا ہوا سگریٹ کا پیکٹ برآمد ہوا، سی سی ٹی وی کے مطابق ملزمان نے برآمد مالِ میں ردو بدل کیا اور جان بوجھ کر شہادتیں ضائع کیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…