اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خلیجی کمپنی اتصالات کے ذمے80 کروڑڈالر کی ادائیگیوں کے معاملے پر اہم فیصلہ کر لیا ہے، اس معاملے کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ اٹھانے کافیصلہ کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ نج کاری کمیشن ادائیگیوں کے اس معاملے کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے کر جانا چاہتا تھا، اس معاملے کے بارے میں آئی ٹی، اقتصادی امور ڈویژن اور دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسے پہلے متحدہ عرب امارات حکومت کے سامنے اٹھایا جائے۔
خلیجی کمپنی اتصالات کے ذمے 80 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں جو ابھی تک اتصالات کمپنی نے ادا نہیں کیے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ اب پاکستانی حکومت نے اتصالات کمپنی کے ذمے 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے اس معاملے کو متحدہ عرب امارات کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ ہونے والے پاک عرب امارات وزارتی اجلاس میں ادائیگیوں کے معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔