اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن)کے رہنماسابق وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عطا الحق قاسمی سے اپنے تعلق کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ میرا چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں، عطا الحق قاسمی کیلئے لاکھوں روپے تنخواہ مقررکرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے، بیماری کے باعث سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسحق ڈار نے عدالت عظمی کو بذریعہ ای میل مطلع کیا ہے
کہ ان کا چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری سے کوئی تعلق نہیں ۔اسحق ڈار نے اپنی ای میل میں واضح کیا کہ سابق پی ٹی وی چیئرمین عطا الحق قاسمی کیلئے 18 لاکھ روپے تنخواہ مقررکرنے میں ان کا کوئی کردار نہیں تھا۔ساتھ ہی انہوں مطالبہ کیا کہ عطا الحق قاسمی کیلئے لاکھوں روپے تنخواہ مقررکرنے والوں سے جواب طلب کیا جائے۔اسحق ڈار کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال ای میل میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیماری کے باعث سپریم کورٹ میں پیش ہونے سے قاصر ہوں۔