لاہور ( این این آئی) بھارتی آرمی چیف کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اعتراف جرم ہے ۔ بھارتی آرمی چیف نے تسلیم کرلیا کہ کشمیری
دہشت گرد نہیں ہیں ،کشمیری حق خود ارادیت کے طلبگار جبکہ بھارتی فوج نے گھسپیٹ کی ،مجاہدین کشمیر کی جدوجہد سے بھارت شدید خوفزدہ ہے ۔اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی تنظیمیں کشمیر میں ظلم و قتل رکوانے میں حقیقی کردار ادا کرے ۔ بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کا سختی سے نوٹس لیا جائے ۔