جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جانب سے ترقیاتی کام ، تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا

datetime 10  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جانب سے ترقیاتی کام ، تبادلوں اور بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے جانب سے ترقیاتی کام ، تبادلو اور بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے جارینوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے وفاق اور چاروں صوبوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 11 اپریل کے نوٹیفیکیشن کے خلاف دائر درخوستوں پر سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 11 اپریل کو ترقیاتی کام اور بھرتیوں پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ٗالیکشن کمیشن کا یہ اقدام غیر قانونی ہے ،الیکشن کمیشن نے حکومت کرنے کے 2 ماہ کے اختیارات ختم کر دیئے،الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد اس طرح کا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن گورنمنٹ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا،الیکشن کمیشن کا کام صاف وشفاف الیکشن کرانا ہے، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن شیڈول جاری ہونے کے بعد ملازمین کی تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کرسکتا ہے،الیکشن کمیشن کا 11 اپریل کا نوٹیفیکیشن ضمنی الیکشن کے لئے موزوں ہے تاکہ کوئی الیکشن پر اثر انداز نہ ہو۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعدالیکشن کمیشن کے 11 اپریل کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے دیا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…