اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی بنی گالہ میں پاک فوج کے نامور اور معروف ریٹائر جنرل علی قلی خان اور ان کے فرزند خالد قلی خان سے بنی گالہ میں ملاقات،گولڑہ شریف میں پیر مہر علی شاہ ؒکے مزار پر حاضری، گدی نشین پیر نظام الدین جامی سے ملاقات، پیر آف گولڑہ شریف نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا یقین دلادیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی
بنی گالہ میں پاک فوج کے نامور اور معروف ریٹائر جنرل علی قلی خان اور ان کے فرزند خالد قلی خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر عمران خان اور جنرل ریٹائر قلی خان کے درمیان ملی و علاقائی سیاست پر بات چیت کی گئی ۔ بعدازاں عمران خان نے گولڑہ شریف میں پیر مہر علی شاہؒ کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر گدی نشین پیر نظام الدین جامی سے ملاقات میں عمران خان نے عام انتخابات میں ان سے تحریک انصاف کی حمایت طلب کی جس پر پیر آف گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے عام انتخابات میں عمران خان کو حمایت کی یقین دہانی کروادی۔ واضح رہے کہ گولڑہ شریف دربار کے ملک اور بیرون ملک لاکھوں کی تعداد میں مریدین اور معتقدین ہیں ۔ سیاسی تجزیہ نگار پیر آف گولڑ شریف کی جانب سے حمایت ملنے کو تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی قرار دے رہےہیں۔ پیر آف گولڑ شریف سے ملاقات کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں واضع اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ہمیشہ مذہبی ووٹ لیامگر اب اسے یہ ووٹ نہیں ملنے والا،علما کرام اور پوری قوم کو ہمارا ساتھ دینا چاہئے ،ختم نبوت کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو عام ہونا چاہئے تاکہ عوام کو (ن)لیگ کی اصلیت پتہ چل سکے۔عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں کسی سے اتحاد کرنے کا ارادہ نہیں،صرف مولانا سمیع الحق سے اتحاد کریں گے،انتخابات وقت پر ہوں گے۔ٹکٹ میرٹ پر دیں گے،جس کا میں خود فیصلہ کروں گا۔