ملتان (نیوز ڈیسک) میپکو انتظامیہ نے تحریک انصاف کے ملک عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر میپکو انتظامیہ نے بجلی چوری ثابت ہونے پر 15 لاکھ روپے سے
زائد جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ایم این ٹی کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما ملک عامر ڈوگر کے نام سے لگے اس میٹر سے چھ سال تک کم از کم ایک لاکھ یونٹس بجلی چوری کی جاتی رہی ہے۔