ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی امداد سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات،سب سے زیادہ رقم کس کودی

datetime 6  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی )امریکا کی جانب سے پاکستان کو سیکورٹی اور عوامی امداد کی مد میں دی جانے والی رقم کے بارے میں حتمی اعداد و شمار میں ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکانے عوامی امداد کی مد میں سب سے زیادہ رقم این جی اوز کو دی،کئی سرکاری اداروں کو دی جانے والی امدادی رقم کا بیشتر حصہ اکنامک افیئرز ڈویژن نے وصول کیا جبکہ فنانس ڈویژن اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی

کولیشن سپورٹ فنڈز سے رقوم ملیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2001 سے لیکر اب تک مختلف معاہدوں کی رو سے عوامی امداد کی مد میں 5 ارب 32 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کی۔ مذکورہ رقم میں سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو دی جانے والی رقم بھی شامل ہے۔ امریکا نے پاکستان کو امداد کی مد میں 7 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم پاکستان کو 2016 کے بعد سے اب تک امریکا کی جانب سے عوامی امداد کی حاصل نہیں ہوئی۔مقامی انگریزی جریدے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے 5 جنوری کو دعوی کیا تھا کہ امریکا پاکستان کو کیری لوگر بل ایڈ کی مد میں عوامی امداد جاری رکھے گا جس کا معاہدہ 10-2009 کو طے پایا ۔ کیری لوگر بل کے تحت امریکا نے پاکستان کے سرکاری اداروں اور این جی اوز کے لیے عوامی امداد کی مد میں مجموعی طور پر 7 ارب 50 کروڑ ڈالر اور سالانہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر دینے کا پابند تھا۔پاکستان کو سال 11-2010 میں تاریخ کی سب سے بڑی مالی امداد 87 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ملی جبکہ امریکا نے 99 کروڑ 40 لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔واشنگٹن کی جانب سے عوامی امداد میں 4 ارب 30 کروڑ ڈالر کی پہلی کٹوتی اس وقت کی جب امریکا نے مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں فوجی آپریشن کرکے اسامہ بن لادن کو ہلاک کیا اور یوں پاکستان کو صرف 2 ارب 50 ڈالر مل سکے۔وفاقی حکومت کے ذمہ داران نے بتایا کہ بل کو قانون میں بدلنے کے بعد امریکا نے امداد

کے مالیاتی حجم میں غیر معمولی کمی کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو 2016 سے مذکورہ بل کی مد میں کوئی رقم نہیں ملی جبکہ طے شدہ معاہدے کی روسے امریکا کو 18 کروڑ ڈالر دینے تھے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2001 سے 2007 کے عرصے میں عوامی امداد کی مد میں ایک ارب 64 کروڑ ڈالر امداد وصول کی جبکہ اسی عرصے میں سب سے بڑی رقم 2001 میں 43 کروڑ 30 لاکھ ڈالر

وصول کی تھی۔اسی حوالے سے پاکستان نے 2006 میں 37 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، 2001 میں 36 کروڑ ڈالر، 2005 میں 32 کروڑ 90 لاکھ، 2004 میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، 2003 میں 5 کروڑ ڈالر اور 2002 میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر وصول کیے۔مذکورہ تمام ادوار میں ملنے والی رقم میں کہیں بھی عسکری امداد یا کولیشن فنڈز کی مد والی رقوم شامل نہیں تھیں۔سرکاری اعشاریوں کے مطابق گزشتہ 16 برسوں میں

امریکی سولین فنڈز کا 65 فیصد حصہ غیر سرکاری اداروں کو ملا۔امریکا کی جانب سے عوامی امداد کی مد میں این جی اوز کو ملنے والے فنڈز کی رقم 3 ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ سرکاری اداروں کو 2 ارب 2 کروڑ ڈالر ملے۔امریکا نے بین الااقوامی این جی اوز کے ذریعے پاکستان میں 3 ارب 30 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔امریکا نے معاہدہ کیا

تھا کہ کل امداد کا 42 فیصد حصہ سرکاری اداروں جبکہ 58 فیصد حصہ غیر سرکاری اداروں پر خرچ کرے گا لیکن امریکا نے این جی اوز پر معاہدہ سے زیادہ خرچ کیا۔گزشتہ ایک برس میں پاکستان نے متعدد غیر ملکی این جی اوز پر فنڈز وصولی پر پابندی عائد کردی جبکہ مذموم سرگرمیوں میں ملوث این جی اوز کو پاکستان میں اپنے دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…