لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں کانسٹیبلوں کی نئی بھرتیاں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 13 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔عدالت عالیہ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے محمد شہزاد سمیت دیگر امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ
محکمہ پولیس نے 2016ء میں 1118 کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے اشتہار دیا، ٹیسٹ انٹرویو پاس کرنے کے باوجود 7 سو سے زائد امیدواروں کو بھرتی نہیں کیا گیا۔درخواست گزاروں نے کہا کہ میرٹ پر آنے والوں کی بجائے محکمہ پولیس نے نئی بھرتیوں کا اشتہار دے دیا جو سرا سر نا انصافی ہے۔
لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ہمارا نام ویٹنگ لسٹ میں شامل ہونے پر ہمیں کانسٹیبل بھرتی کیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد کانسٹیبلز کی نئی بھرتیوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 13 نومبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا