اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور سیتا وائٹ کی مبینہ بیٹی ٹیریان کا ڈی این اے ٹیسٹ، کپتان کے لیے ایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا گیا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین روحیل اصغر شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور سیتا وائٹ کی بیٹی ٹیریان کا ڈی این اے کرایا جائے، انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کی اپنے استعفے کے حوالے سے رضا ربانی سے ملاقات ان کا ذاتی فعل ہے۔ پارٹی نے ان کے بارے میں جو فیصلہ کیا وہ اس پر قائم ہے۔ انہوں نے نہال ہاشمی کے متعلق
مزید کہا کہ ان کی پوری تقریر سننی چاہیے تھی اور عدلیہ ان کے بیان پر کوئی ردعمل نہ دیتی تو زیادہ اچھا ہوتا، انہوں نے عمران خان کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جتنے اپنے آپ کو پاکباز ظاہر کرتے ہیں اتنے وہ ہیں نہیں۔ عمران خان اور سیتا وائٹ کی ٹیریان کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہونے چاہئیں۔ روحیل اصغر شیخ نے قطری شہزاد کے بارے میں کہا کہ ان کے خط کے بارے میں ابہام پھیلایا جا رہا ہے، قطری شہزادے نے یہاں آنے سے انکار کیا ہے مگر اپنے خط سے وہ انکاری نہیں ہیں۔