منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کی واپسی ن لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اتوار 6اگست کو اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے دن گیارہ بجے لاہور کیلئے روانہ ہونگے اور بذریعہ موٹر وے بابو صابو انٹر چینج سے لاہور شہر میں داخل ہونگے، محمد نوازشریف کی استقبالیہ ریلی بذریعہ بند روڈ نیازی چوک ،راوی روڈ اور آزادی چوک سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ،استقبالیہ تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس (آج )طلب کر لیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہورکے سیکرٹری اطلاعات و نشریات عمران علی گورائیہ نے بتایا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے لاہور شہر کی تنظیم کی استقبالیہ انتظامات کے لئے ذمہ داریاں لگا دی ہیں جبکہ اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،بلدیاتی چیئر مین اور تمام پارٹی کارکنان متحرک اندازمیں کام کرتے ہوئے اپنے قائد کا شاندار اور تاریخی استقبال کرینگے اور ثابت کرینگے کہ نوازشریف ہی عوام کے مقبول ترین قائد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 6اگست کو دنیا دیکھے گی کہ مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کس قدر زیادہ ہے اور اس بارے میں منفی پراپیگنڈہ کرنے والے کہاں کھڑے ہیں ،سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا ہوگی اور انشاء اللہ عوام کے حقیقی قائد محمدنوازشریف سرخرو ہونگے ۔عمران علی گورائیہ نے کہاکہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے میاں محمد نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نکالنے کی امیدیں کبھی پوری نہیں ہونگی ۔قوم جانتی ہے کہ انہوں نے ملک کو اندھیر وں سے نکالنے اور خوشحالی و ترقی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات محنت اور لگن سے کام کیاہے اور ان کی کوششوں کے ثمرات ساری دنیا پر عیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ زندہ دلان لاہور 6اگست اتوار کو لاہور شہر میں اپنے قائد کا شایان شان استقبال کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کرینگے اور ان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرینگے ۔

نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران ،لاہور شہر سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی اراکین کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 6اگست اتوار کے لئے ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے بذریعہ موٹر وے اسلام آباد سے لاہور آمد اور جلسے کی اطلاعات پرکارکنوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے ۔

کارکنوں نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے باضابطہ اعلان کئے جانے سے قبل میڈیا اطلاعات پر محمد نواز شریف کی لاہور آمد پر پرتپاک استقبال کی تیاریاں شروع کردی تھیں۔ نواز شریف کی لاہور آمد کی اطلاعات پر کارکن اس قدر پرجوش ہیں کہ ایک دوسرے کو رابطے کر کے بھی آگاہ کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…