جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ملک بھرمیں بارشوں نے تباہی مچا دی،متعددجاں بحق،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی،شہروں کے نام جاری

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٗپنجاب کے وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔گوجرانوالہ میں بارش کے باعث 2 مکانات کی چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ بارش کے باعث ڈیرہ کی چھت گرنے سے4افراد جاں بحق 2شدید زخمی ۔

ضلع کشمورکے موضع کند کوٹبلوچ کالونی کے رہائشی 35سالہ قہر خان 35سالہ ‘نصراللہ 25سالہ‘الطاف،14سالہ عبدالرسول، 12سالہ شوکت اور18سالہ میراں بخش قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ میں قربانی کے جانور لیکر آئے ہوئے تھے اوریہاں پر کرایہ پر ڈیرہ لیکر وہاں پر قربانی کے جانور رکھے ہوئے تھے اور خود بھی ادھر ہی رہ رہے تھے گزشتہ روز وہ دنبوں کے ہمراہ موجد تھے کہ بارش کے باعث ڈیرہ کی چھت گر گئی جس کے نتیجہ میں تمام افراد اور درجن سے زائد قربانی کے دنبے ملبے تلے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے قہر خان ‘نصراللہ ‘الطاف اور عبدا؛رسول کی نعشیں باہر نکال لیں جبکی شوکت اور میراں بخش کو زخمی حالت زخمی نکال کر طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچا دیا ۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں بھی موسلادھار بارش کے بعد راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے لگی۔کشمیر ٗاسلام آباد ٗمری ٗلاہور ٗ سیالکوٹ ٗکوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان ٗخیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش کے بعد مختلف علاقوں میں چھتیں ٹپکنے لگیں اور پانی سرکاری ہسپتال میں پانی داخل ہوگیا ٗ شاہراہیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، کشمیر، مردان اور کوئٹہ میں کہیں تیز کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ مظفرآباد ، باغ، ہٹیاں، چناری، لیپہ، حویلی اور پونچھ کے ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے کیساتھ بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں فاٹا، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔س سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ٗبارش کے بعد مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ بڑھ گیا ٗذرائع کے مطابق جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…