پاکستانی ایئرپورٹس پر نئی پابندی عائد،معاملہ عدالت میں پہنچ گیا 

12  مئی‬‮  2017

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی، صوبائی اور ضلعی حکومت کے ذمہ دار افسروں کو جواب سمیت 19 مئی کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے سٹی نیوز نیٹ ورک اور لاہور پریس کلب سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کے ذمہ دارافسران کو 19 مئی کوطلب کرلیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ ائیرپورٹس پر ہونے والی کرپشن اور بے ضابطگیاں چھپانے کیلئے ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ میڈیا کوریج پر پابندی سے مسافروں کی آمد و رفت میں ہونے والی مشکلات کی کوریج نہیں ہو رہی ان کہنا تھا کہ میڈیا کوریج پر پابندی سے ائیرپورٹ پر مسافروں سے بدسلوکی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔ فلائٹس کی تاخیر معمول بن چکی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ آئین کے آرٹیکل انیس اور انیس اے کے تحت میڈیا کوریج پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی لیکن اس کے باوجود سول ایوی ایشن نے سیکورٹی کو جواز بناکر ائیر پورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی لگا رکھی ہے اور ضلعی حکومت نے دفعہ ایک سو چوالیس کا غیر قانونی نفاذ کرتے ہوئے فضائی کیمروں کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے فضائی کیمروں کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے. درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیا کوریج پر پابندی آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور ضلعی حکومت کو 19 مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے ذمہ دار افسروں کو جواب سمیت طلب کر لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…