بیجنگ(آ ئی این پی )چین نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان اوربھارت مذاکرات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے، دونوں کی شنگھائی تعاون تنظیم” میں جلد مکمل رکنیت کے خواہاں ہیں، دونوں ملک تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔چائنہ انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواچھون ینگ نے بیجنگ میں پریس بریفنگ کے
دوران امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کے ذریعے اپنے دوطرفہ تعلقات میں بہتری لائیں گے،مقبوضہ کشمیر اور اڑی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی بد امنی اور اختلافات پر قابو پا لیں گے یہ نا صر ف دونوں ملکوں بلکہ خطے کے مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی یادداشت پر 2016 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران تاشقندمیں دستخط کیے تھے اس یادداشت کو متعلقہ قانونی طریقہ کار سے گزر رہے ہیں دونوں ملکش تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کی یادداشت پر 2016 میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران تاشقندمیں دستخط کیے تھے اس یادداشت کو متعلقہ قانونی طریقہ کار سے گزر رہے ہیں دونوں ملکش تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین ” شنگھائی تعاون تنظیم” میں پاکستان اور بھارت کی جلد مکمل رکنیت کا خواہاں ہے ,پاکستان اور بھارت دونوں چین کے اہم ہمسایہ اور جنوبی ایشیا کے اہم ملک ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ دونوں ملک تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ مل کر خطے کی سلامتی ، استحکام ، ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر سکتے ہیں۔