ملتان(آئی این پی)ملتان ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سونے اور ڈالرز کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون کو حراست میں لے لیا۔ خاتون سے 85 تولے سے زائد سونا اور 20 ہزار امریکی ڈالر بر آمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن سے دبئی جانے والی خاتون کے سامان کی کسٹم حکام نے تلاشی لی۔
جس میں سے 85 تولے سے زائد سونا کی 8 اینٹیں، قیمتی زیورات، 18 انگھوٹھیاں اور نیکلس کے ساتھ ساتھ 20 ہزار سے زائد امریکی ڈالر بھی بر آمد کر لیے گئے۔ بڑی تعداد میں سونا اور امریکی ڈالر ملنے پر کسٹم حکام نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق خاتون چند روز قبل امریکہ سے پاکستان آئی اور اب واپس دبئی جا رہی تھی۔