اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’کے پی حکومت کا انقلابی اقدام ‘‘ ان تمام لوگوں کو جیل بھیجنے کا فیصلہ جو یہ کام نہیں کریں گے

datetime 25  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو قید کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیاہے اور پرائمری تا سیکنڈری تعلیم لازمی قرار دی جائے گی جو حکومت مفت فراہم کرے گی۔نجی ٹی و ی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیر پختون خوا حکومت نے پرائمری سے سیکنڈری تک تعلیم لازمی قرار دینے کے لیے مسودہ تیار کرلیا جس کے تحتتمام بچوں کو پرائمری تا سیکنڈری تعلیم حکومت کی جانب سے فراہم کی جائے گی

جو کہ بالکل مفت ہوگی۔اس مسودے کی منظوری کے بعد 5 سے 16 سال تک کے بچوں کے والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے پابند ہوں گے بصور ت دیگر انہیں سزا کا مرتکب قرار دیا جائے گا۔سزا کے طور پر اسکول نہ بھیجنے والے والدین کو یومیہ سو روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں 30 دن تک قید کرنے کی سزا بھی تجویز کی گئی ہے۔کے پی کے حکومت شعبہ تعلیم میں بہتری لانے کے لیے مسلسل اقدامات میں مصروف ہے،قبل ازیں 18 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی جبکہ چھٹی جماعت سے میٹرک کے بچوں کو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھانے کی تعلیم کو لازم قرار دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…