’’نااہلی کیس ‘‘ الیکشن کمشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو خوشخبری سنا دی ۔۔۔ ن لیگ کو بڑی ناکامی کا سامنا

27  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئر میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق پٹیشنز اور ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر خان کی نااہلی سے متعلق مقدمے کی سماعت کی تو ن لیگ کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آف شورکمپنی’’نیازی سروسز‘‘کوگوشواروں میں ظاہرنہیں کیا اور نہ ہی عمران خان نے گزشتہ 2 سال کے گوشواروں میں آف شورکمپنی کا ذکرکیا۔اکرم شیخ نے نااہلی ریفرنس کو دیگر مقدمات کے ساتھ منسلک کرنے کی درخواست کی جسے چیف الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس اورپیٹشنزکی نوعیت میں فرق ہیاس لیے ریفرنس اور پٹیشن کو یکجا نہیں کرسکتے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج آپ کیسزکو یکجا کرنے کا نیا شوشہ چھوڑ رہے ہیں لگتا ہے آپ سب سیاست کررہے ہیں اور قانونی نکات سے کسی کو دلچسپی نہیں۔جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس موخرکرنے کی استدعا کردی۔انہوں نے کہا کہ نیازی سروسزکا معاملہ اضافی طور پراٹھایا جا رہا ہے کمیشن کے سامنے صرف بنی گالہ اراضی کامعاملہ ہے اس لیے کمیشن کا اختیارصرف ریفرنس میں لگائے گئے الزامات تک ہے۔طلال چودھری کے وکیل اکرم شیخ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت مانگ لی جسے کمیشن نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…