منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پرعظیم دوست چین کاپاکستان کوبڑاتحفہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی )چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ سولر پاور پلانٹ سے ایف 9پارک کی بجلی کی ضروریات پوری ہوں گی،منصوبہ پاک چین سدابہار دوستی کا مظہر ہے،پاک چین اقتصادی راہداری پر کا میابی کے ساتھ پیش رفت جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار چینی سفیر نے جمعرات کو ایف نائن پارک میں سولر لائٹنگ پروجیکٹ پاکستان کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چینی سفیر نے کہاکہ سولر پاورپلانٹ سے 0.85میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،پارک میں تعمیر ہونے والا سولرسسٹم دونوں ممالک کے مابین فروغ پانے والی دوستی کی علامت ہوگا جو کہ چینی عوام وار حکومت کی جانب سے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے محبت کا مظہر ہے،انہوں نے کہاکہ یہ سولرپائورپلانٹ بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پرچین کااپنے دوست پاکستان کےلئے تحفہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کیے جانے والے منصوبوں پر موثر طریقے سے پیش رفت جاری ہے اور امید ہے کہ یہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔چینی سفیر نے مزید کہا کہ امن اور خوشحالی حاصل کرنا دونوں ممالک کی حکومتوں کا مشترکہ عزم ہے،دونوں ممالک کے مابین دوستی کو وسعت دینے اور دارالحکومت کے شہریوں کامعیار زندگی بہتر بنانے کیلئے چینی حکومت نے ایف نائن پارک میں شمسی توانائی کا منصوبہ لگانے کیلئے اتفاق کیا جو کہ چینی نظریہ گرین انوائرنمنٹ ،فیملی ڈویلپمنٹ کے عین مطابق ہے،گرین لائٹنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج صفر فیصد ہوگا۔یہ منصوبہ شہر کو مزید رنگین بنائے گا جب شہری اس پارک کا دورہ کریں گے تو چاند کی روشنی میں شمسی توانائی کا یہ منصوبہ چینی محبت اور تعاون کو یاد دلائے گا۔تقریب میں وفاقی وزیرخزانہ اسحا ق ڈار،میئر اسلام آباد شیخ انصر سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔سولر پاور پلانٹ سے پارک کے انتظامی بلاک،ٹینس کورٹ،کرکٹ گراؤنڈز اور گیٹس کو بھی بجلی فراہم کی جائے گی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…