لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری محکموں میں ملازمتوں پربھرتی پرلگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے 47محکموں میں فوری بھرتیاں کرنے کاحکم جاری کیاہے جس میں پولیس ،محکمہ مال ،ایکسائزسمیت دیگرمحکمے بھی شامل ہیں ۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق بھرتوں میں گریڈ5تا15تک 3547 افراد کوبھرتی کیاجائے گاجبکہ محکمہ تعلیم کی بھرتیاں اس سے الگ ہیں جوکہ پنجاب حکومت کررہی ہے ۔پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمتوں پرپابندی ختم کرنے کے اعلان پرنوجوانوں میں خوشی کاساماں پیداہوگیاہے ۔
نوجوانوں کےلئے بڑی خبر،ملازمتوں پرپابندی ختم ،محکموں کے نام سامنے آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں