کراچی(این این آئی)کراچی میں ایک جانب ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آئی ہے تو دوسری طرف قانون نافذکرنے والے اداروں نے بڑی گرفتاریاں کرنابھی شروع کردی ہیں۔ تین روز میں فیصل رضا عابدی،اہل سنت والجماعت کراچی کے جنرل سیکرٹری علامہ تاج محمدحنفی اور مولانامرزا یوسف حسین کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں اچانک ایک بار پھر قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع ہوا تو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ دھڑادھڑ گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ تازہ ترین کارروائی کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں کی گئی۔رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مسجد اکبر اور ملحقہ ہاسٹل کی تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما علامہ تاج محمدحنفی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلسنت والجماعت کے ایک اور رہنما رب نواز حنفی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔اس سے قبل ناظم آباد سے جامع مسجد نور ایمان کے پیش امام مولانا مرزا یوسف حسین کو بھی حراست لیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو رات گئے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری جانب رینجرز نے رضویہ سوسائٹی میں بھی سرچ آپریشن کرکے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت باقر، اکبر اور اعظم عرف اجو کے ناموں سے ہوئی ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تمام زیرحراست افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان
-
شہری یہ انجیکشن ہرگز نہ لگوائیں! الرٹ جاری
-
پاکستانیوں کے لیے بغیر جاب آفر جرمنی جانے کا سنہری موقع
-
پاکستانی پولٹری فارمز ’سپر بگز‘ کا گڑھ بننے لگے، برطانوی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف
-
مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل
-
قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئےاہم خبر آگئی
-
صحت کارڈ: سرکاری ملازمین کیلیے خوشخبری آ گئی!
-
آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا؟ ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف ، قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
مریم نواز کی صاحبزادی کا نکاح کل، دلہا کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
-
سکولوں کےحوالے سے ایک اوراہم فیصلہ
-
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے نویں اور آخری سپیل بارے الرٹ جاری کردیا



















































