اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونا کوئی عجیب بات نہیں ٗبلاول کے چار مطالبات پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا موقف ایک ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاناما پر سینیٹ میں اپوزیشن کا بل مشترکہ ہے، عمران خان کی نیت پر تو کوئی شک کرتا ہی نہیں،ان میں وہ تمام خصوصیات ہیں جو ایک پاکستانی لیڈر میں ہونی چاہئیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بیس سال سے کوئی کھیل نہیں کھیل رہے، ایک سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی ہے، بلاول خوش قسمت ہیں کہ انہیں بنی بنائی جماعت ملی ہے