بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کس مرض کاشکارہیں؟تنویر زمانی نے بڑا دعویٰ کردیا،بلاول پر بھی برس پڑیں

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( این این آئی)آل پاکستان پیپلز موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، حکومت وقت کیخلاف سازشیں کرنا مناسب نہیں، کرپشن کے خاتمے کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، جلد گوادر میں (زیڈ) ٹاور کا سنگ بنیاد رکھوں گی، ہماری سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے،شفاف الیکشن کے لیئے مردم شماری اور الیکٹرول ریفارمز ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ عمران خان

ذہنی مریض ہیں جن کو مکمل علاج کی ضرورت ہے انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا علاج امریکہ سے کروائیں اور اس سلسلے میں ان کی بھرپور رہنمائی کریں گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت منتخب جمہوری حکومت سے جسے کسی صورت غیر آئینی طریقے سے گرانا مناسب نہیں نواز شریف کی حکومت کو اپنے 5سال پورے کرنے چاہیہیں، ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ مملکت خداداد سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت( اے پی پی ایم) کی سیاست کا محور غریب عوام کی خدمت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے منشور میں مزدوروں غریبوں اوور معذوروں کیلئے اسمبلی نمائندگی رکھی گئی ہے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیخلاف خواتین اس معاشرے کا قابل احترام طبقہ ہے اور وہ مردوں کے برابر ہیں انہوں نے

کہا کہ تربیت یافتہ نوجوان لیڈرشپ کی ملک کو ضرورت ہے جس کے لئے نوجوانوں کو تیار کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بلاول بھٹو کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو جگہ جگہ شہید بھٹو اور شہید بی بی کا نام لے کرآنسو بہاتے ہیں اور قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں پاکستانی عوام اب باشعور ہیں اور انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کینیڈا سے بھی ایک مولانا حکومت گرانے آئے تھے جوآج کل خاموش ہوگئے ہیں اور وہ حکومت سے قصاص

کامطالبہ کرتے ہیں میں چیلنج سے کہہ سکتی ہوں کہ انہیں شرعی حوالے سے اس کا کوئی علم بھی نہیں انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت کا منشور جامع ہے اور عین عوامی امنگوں کے مطابق ہے جس میں گلی کے ڈھکن سے لیکر جانوروں کے حقوق اور تحفظ تک موجود ہیں انہوں نے کہا کہ جلد گوادر میں برج خلیفہ سے بڑیٹاور کی سنگ بنیاد رکھوں گی جس کا نام (زیڈ) ٹاور ہوگا ڈاکٹر تنویر زمانی نے کہا کہ شفاف الیکشن کیلئے مردم شماری اور الیکٹرول ریفارمزانتہائی ناگزیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…