اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)دھرنے سے قبل عوام کو بڑی خوشخبری مل گئی۔ حکومت نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی پونے تین روپے سستی ہونے کا امکان ہے۔ نیپرا بجلی سستی کرنے سے متعلق آج سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کرے گی۔نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیذریعے فی یونٹ بجلی 2روپے76پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کیلئے فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت 6روپے 43پیسے مقرر کی گئی تھی ،تاہم بجلی پیداوار کے حتمی اعدادوشمار آنے پر یہ 3روپے 67پیسے رہی۔نیپرا آج درخواست کی سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔