اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی جس کے نتیجے میں جعفرایکسپریس کے 8افرادجاں بحق جبکہ 16سے زائد زخمی ہوگئے ۔اس حادثے پراپنے ردعمل میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ جعفرایکسپریس کودہشتگردی کانشانہ بنانے والے کے پیچھے غیرملکی ہاتھ کارفرماہوسکتاہے ۔انہوں نے انکشاف کیاکہ بلوچستان میں ایک ریلوے ٹریکس کونشانہ بنانے والے گروہ کوفنڈنگ ایک غیرملکی گروہ کررہاہے ۔خواجہ سعدرفیق نےخدشہ ظاہرکیاکہ جعفرایکسپریس حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان ریلویزکی تمام ٹرینیں کلیرنس کے بغیرنہیں چلتی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد ایک مشتبہ شخص کوگرفتارکیاگیاہے تاہم اس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اورجلدہی اس کے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے حادثے کے ذمہ دار گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کردیا اور دونوں افسران کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ خواجہ سعید رفیق نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثاء کو دس‘ دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو تین‘ تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں جعفر ایکسپریس کے نزدیک یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں چار افراد جاں بحق ، سولہ زخمی ہوگئے ، نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا گیا ۔ دھماکے سے انجن اور بوگی کو بھی نقصان پہنچا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صبح 9بج کر 30 منٹ پر کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس مچھ کے قریب آب گم کے مقام پر پہنچی تو ریلوے ٹریک پرنصب بم پھٹ گیا بم پھٹنے سے جعفر ایکسپریس کی بوگی نمبر 3 سمیت ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ٹرین میں سوار زخمیوں کو نکالنے کے دوران دوسرا دھماکہ ہوگیا جس کے باعث چار مسافر جاں بحق اور سولہ سے زائد زخمی ہوگئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ریلوے پولیس ، لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور نعشوں کو مچھ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ریلوے پولیس اور انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 900 کے قریب مسافر سوار تھے بم دھماکوں کی تحقیق کی جارہی ہے پہلے بم پھٹنے کے 20منٹ بعد دوسرا دھماکہ ہوا دھماکے سے ریلوے ٹریک اور بوگی کو شدید نقصان پہنچا
جعفرایکسپریس کوحادثہ ۔۔وفاقی وزیرکاردعمل آگیا،اہم انکشاف سامنے آگیا
7
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں