اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے آپریشن سے قبل اپنی آخری کال کس کو کی؟ سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کر کے نئی بحث چھیڑ دی ۔
تفیصلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف پاکستانی تاریخ کے واحد سیاستدان ہیں جو بھارت کے ساتھ اچھے اور دوستانہ بلکہ ذاتی تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ا نہوں نے مزید کہا کہ یہ ذاتی اور بہترین تعلقات کا ہی خاصہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم بغیر بتائے وزیر اعظم کے گھر پہنچ جاتے ہیں جس پر وزیر اعظم کی جانب سے دعوتوں اور تحائف کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کے آپریشن کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کو فون کئے جانے کا ذکر کیا جس کو پروگرام اینکر نے واضح انداز میں کہا کہ آپریشن سے پہلے نواز شریف کی آخری کال بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو تھی ۔ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ بندہ آپریشن پر جانے سے قبل ماں یا باپ کو فون کرتا ہے جبکہ نواز شریف نے اپنا آخری فون مودی کو کیا، ایسی کیا وجہ ہے نواز شریف مودی سے ذاتی تعلقات استوار کرنے کو مرے جارہے ہیں؟