لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاس اب بھی وقت ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کروادیں‘رائے ونڈ مارچ آئین اور قانون کے مطابق جمہو ری انداز میں ہوگا ملک کو خطرہ کسی احتجاج یامارچ سے نہیں حکومتی کر پشن سے خطرہ ہے۔ اپنے ایک انٹر ویو میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم حکومت سے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر کر کے تھک چکے ہیں مگر (ن) لیگ کسی بھی صورت احتساب کیلئے تیار نظر نہیں آتی جسکی وجہ سے تحر یک انصاف سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبور ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاج یا مارچ کا کوئی شوق نہیں اس لیے ہم سمجھتے ہیں (ن) لیگ پاس اب بھی وقت ہے پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کروادیں ورنہ تحر یک انصاف کے پاس رائے ونڈ مارچ کے ساتھ ساتھ دیگر احتجاجی آپشنز بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کیلئے بہتر ہو گا وہ تحر یک انصاف کے پر امن احتجاج کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کی بجائے پر امن احتجاج کو سیکورٹی یقینی بنائے ورنہ حالات کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی۔
کشیدہ سیاسی ماحول میں شاہ محمود کی نئی انٹری،مسلم لیگ ن کو اہم پیشکش کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
محمد بوٹا انجم
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بڑی کمی
-
خواتین کی پنک بس کے سامنے موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری! سمارٹ فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم
-
ورلڈ کپ کی پیش گوئیوں میں سو فیصد ریکارڈ، ماہر نے نئی چیمپئن ٹیم چُن لی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نئی تاریخ رقم، 68 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
وزیراعظم نے سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی
-
بھارتی نوجوان بلے بازکی ون ڈے میں تیز ترین نصف سنچری
-
موسمی پیش گوئی، آئندہ 24 گھنٹے
-
فیول سبسڈی ختم، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
فیفا ورلڈکپ 2034 کیلیے پاکستان کا 4 لاکھ تربیت یافتہ کارکن بیرونِ ملک بھیجنے کا منصوبہ
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
قصور میں 2 کروڑ روپے مالیت کی مبینہ ڈکیتی کا ڈراپ سین، مدعی ہی ملزم نکلا
-
خیبر: باڑہ میں گھریلو تشدد کا نشانہ بننے والی غیرملکی فرانسیسی خاتون 4 بچوں سمیت بازیاب



















































