بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جس کا خدشہ تھا وہی ہوا, قصاص ریلی کی تیاریاں مکمل ہوتے ہی راولپنڈی میں بڑا کام ہو گیا

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی سالمیت پاکستان اور قصاص ریلی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جڑواں شہروں میں میٹرو سروس سارا دن بند رہے گی ۔ ریلی میں شیخ رشید بھی شریک ہوں گے۔قصاص ریلی کا آغاز بعد سہ پہر راولپنڈی کے لیاقت باغ سے ہو گا۔ ریلی مری روڑ پر چلتے ہوئے رحمان آباد پہنچے گی جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اپنی رہائش گاہ لال حویلی سے جلوس لے کر کمیٹی چوک پر ریلی میں شریک ہوں گے اور پھر ریلی کی قیادت کرینگے۔اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کراچی کمپنی سے جلوس کی صورت میں نکل کر راول ڈیم چوک سے ہوتے ہوئے ریلی میں شرکت کریں گے ۔ ریلی سے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری خطاب کریں گے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق ریلی کی سکیورٹی کے لیے دوہزار اہلکار مامور ہوں گے ، ملحقہ راستے سیل کردیے جائیں گے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں آج میٹرو سروس بند رہے گی۔مرکزی جلسہ رحمان آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوگا جہاں رات نو بجے کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ اس سے قبل میڈیا سے بات کر تے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے رحمان آباد کا دورہ کیا ۔سینئرسیاستدان شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی میں سب سے بڑی ریلی نکلے گی اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو استعفیٰ دے دیں گے ۔راولپنڈی میں قصاص ریلی مری روڈ سے ہوتی ہوئی رحمان آباد پر اختتام پذیر ہو گی جہاں طاہر القادری اور شیخ رشید سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو سب سے بڑے دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج راولپنڈی میں لوگ اکھٹے نہ کر سکے تو استعفیٰ دے دیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب انتظامیہ نے سیکورٹی خدشات کے باعث میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، دو ہزار پولیس اہلکار ریلی کی سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…