منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی اہم شخصیت انتقال کر گئیں

datetime 1  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے ممتاز صحافی اور روزنامہ آبزورکےایڈیٹر انچیف زاہد ملک آج اسلام آباد میں انتقال کرگئے ،ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے5بجےاسلام آبادمیں اداکی جائے گی۔زاہدملک کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکریٹری کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے 1978 میں اپنا اشاعتی ادارہ قائم کیا اورایک درجن سے زائد کتابیں لکھیں ۔زاہد ملک نے بیرونِ ملک متعدد موضوعات پر ایک سو سے زائد لیکچر دیے ۔ تعلقاتِ عامہ پر ان کی کتاب کو 1979 میں رائٹرز گِلڈ نے پہلا انعام دیا۔وہ نظریۂ پاکستان کونسل اورانٹرنیشنل سیرت سینٹر کے بھی صدر رہے ۔ ان کی صحافتی خدمات اور نظریۂ پاکستان کے فروغ کے لیے یادگاری خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔زاہد ملک کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے5بجےایچ ایٹ قبرستان اسلام آبادمیں اداکی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…