کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں لگے سیکیو رٹی کیمروں کی فوٹیج اور موبائل فون سے بنی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات شروع کر دی ہے ، سول ہسپتال میں موجود مشکوک بچے سے متعلق بھی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، بچے کی حرکات سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل فوٹیج کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سول ہسپتال میں دھماکے سے قبل وکلاء کے درمیان موجود ایک بچے کوویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس کی حرکات کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیاجارہا ہے ۔
دوسری جانب ایف سی پولیس اور حساس اداروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ خود کش دھماکے میں مدد دینے والے سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے ۔ بلال کاسی کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کے حلیے سے متعلق بھی عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔
دھماکے سے قبل نظر آنے والا پراسرار بچہ کون تھا ؟ حساس ادارے حرکت میں آگئے
10
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں