اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی بیٹے اویس شاہ کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے اویس شاہ ایڈووکیٹ کوصوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں ایک آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اویس شاہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیں اوراویس شاہ کوجلد ان کے والدین کے حوالے کیاجائیگا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی رہائش گاہ کے باہرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی ہے۔ گورنرسندھ عشرت العباد نے اویس شاہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس سجاد علی شاہ کوفون پرمبارکباد دی ہے۔گورنرسندھ نے پاک فوج کوکامیاب کارروائی پرمبارکباد پیش کی۔
پاک فوج کی بڑی کاروائی ، اہم شخصیت کو بازیاب کرا لیا گیا
19
جولائی 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں